بھٹکل 4/جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں خودکشی کی وارداتیں کچھ زیادہ ہی رونما ہورہی ہیں اور ہر ہفتہ ایک یا دو لوگوں کے خودکشی کی خبریں موصول ہورہی ہیں، عوام تعجب کا بھی اظہار کررہے ہیں کہ آیا جن لوگوں کی موت واقع ہورہی ہے، وہ خودکشی ہی کے ذریعے ہورہی ہے یا پھر خودکشی کے نام پر کچھ اور ہورہا ہے۔
خودکشی کی تازہ واردات بھٹکل تعلقہ کے بیلکے سے آگے بینندور دیہات میں آج سنیچر شام کو پیش آئی جب ایک 36سالہ غیر شادی شدہ نوجوان کی نعش ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس کی شناخت اُسی علاقہ کے رہنے والے گنپتی نارائن نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پیشے سے ڈرائیورگنپتی شراب کا عادی تھا اور شراب کی لت نے اسے بیمار بنادیا تھا، سنیچر شام کو اس کی نعش گھر کے قریب ہی واقع ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔
گنپتی اپنی ماں اور بڑے بھائی کے ساتھ رہتا تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھا۔
بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیاہے۔ نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا گیا ہے اور پولس مزید تحقیقات کررہی ہے۔